خلف کے معنی

وَقَالُوا قُلُوبُنَا غُلْفٌ ۚ بَلْ لَعَنَهُمُ اللَّهُ بِكُفْرِهِمْ فَقَلِيلًا مَا يُؤْمِنُونَ
﴿002:088﴾
 
 
‏ [جالندھری]‏ اور کہتے ہیں ہمارے دل پردے میں ہیں (نہیں) بلکہ خدا نے ان کے کفر کے سبب ان پر لعنت کر رکھی ہے پس یہ تھوڑے ہی پر ایمان لاتے ہیں
 
 ‏
Sahih International
And they said, "Our hearts are wrapped.” But, [in fact], Allah has cursed them for their disbelief, so little is it that they believe.
 
 
تفسیر ابن كثیر
 
 
خلف کے معنی
 
 
یہودیوں کا ایک قول یہ بھی تھا کہ ہمارے دلوں پر غلاف ہیں
 
 یعنی یہ علم سے بھرپور ہیں اب ہمیں نئے علم کی کوئی ضرورت نہیں اس لئے جواب ملا کہ غلاف نہیں بلکہ لعنت الہیہ کی مہر لگ گئی ہے
 
 ایمان نصیب ہی نہیں ہوتا خلف کو خلف بھی پڑھا گیا ہے
 
 یعنی یہ علم کے برتن ہیں اور جگہ قرآن کریم میں ہے آیت (وقالوا قلوبنا فی اکنتہ) الخ
 
 یعنی جس چیز کی طرف تم ہمیں بلا رہے ہو اس چیز سے ہمارے دل پردے اور آڑ میں اور ہمارے دلوں کے درمیان پردہ ہے آڑ ہے ان پر مہر لگی ہوئی ہے
 
 وہ اسے نہیں سمجھتے اسی بنا پر وہ نہ اس کی طرف مائل ہوتے ہیں نہ اسے یاد رکھتے ہیں
 
 ایک حدیث میں بھی ہے کہ بعض دل غلاف والے ہوتے ہیں جن پر اللہ تعالٰی کا غضب ہوتا ہے
 
 یہ کفار کے دل ہوتے ہیں
 
 سورۃ نساء میں بھی ایک آیت اسی معنی کی ہے
 
 آیت (وقولھم قلوبنا غلف)
 
 تھوڑا ایمان لانے کے ایک معنی تو یہ ہیں کہ ان میں سے بہت کم لوگ ایماندار ہیں
 
 اور دوسرے معنی یہ بھی ہیں کہ ان کا ایمان بہت کم ہے
 
 یعنی قیامت ثواب عذاب وغیرہ کا قائل۔
 
 حضرت موسیٰ پر ایمان رکھنے والے توراۃ کو اللہ تعالٰی کی کتاب مانتے ہیں
 
 مگر اس پیغمبر آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کو مان کر اپنا ایمان پورا نہیں کرتے
 
 بلکہ آپ کے ساتھ کفر کر کے اس تھوڑے ایمان کو بھی غارت اور برباد کر دیتے ہیں
 
 تیسرے معنی یہ ہیں کہ یہ سرے سے بے ایمان ہیں
 
 کیونکہ عربی زبان میں ایسے موقعہ پر بھی ایسے الفاظ بولے جاتے ہیں مثلاً میں نے اس جیسا بہت ہی کم دیکھا مطلب یہ ہے کہ دیکھا ہی نہیں۔ واللہ اعلم۔
Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s